خان پور میں تیزرفتار کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خان پور میں ظاہر پیر کے قریب تیز رفتار کار اور ٹریلر کے درمیان حادثہ پیش آیا،جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کو تعلق رحیم یارخان سے ہے ،جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی