i پاکستان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں(آج) سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاریBreaking

September 05, 2025

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق(آج) چھ سے نو ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریاں میں پانی کا بہائو تیز ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، مرالہ مقام پر پانی کا بہائو 1 ئولاکھ 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے چناب خانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پر 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک ہے اور ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 73 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 12 ہزار، سائفن کے مقام پر 1 لاکھ 14 ہزار، بلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 44 ہزار اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہا 1 ئولاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہا 1 ئولاکھ 42 ہزار کیوسک ہے، جبکہ پنجند ہیڈورکس پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سیرو تفریح کیلئے دریاں کا رخ کرنے، ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی