i پاکستان

ڈیرہ مراد جمالی میں گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحقBreaking

June 19, 2025

ڈیرہ مراد جمالی میں منگولی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شبیر ہجوانی اور ریاض ہجوانی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی منگولی تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی