i پاکستان

کوئٹہ، جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا،ایک شخص زخمیBreaking

June 19, 2025

کوئٹہ میں جا ئیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ افسوسنا ک سریاب کے علاقے میں سیشن کورٹ کے سامنے پیش آیا، جہاں فائرنگ مقتول کے بھتیجے نے کی، جس کا اپنے چچا کے ساتھ جائیداد کا جھگڑا چل رہا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چچا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعے کے بعد عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی