کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی کے بعد کوئٹہ کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت2.8ریکارڈکی گئی جبکہ گہرائی 23کلومیٹر تھی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی