i پاکستان

کراچی، گرومندر پر بارش کے دوران روڈ کارپیٹنگ کی ویڈیو وائرلBreaking

June 27, 2025

کراچی میں بارش کے دوران گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری تھا۔گرومندر کے قریب بھی روڈ کارپیٹنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا کہ اچانک بارش کا آغاز ہو گیا۔طارق مغل کا کہنا ہے کہ متعلقہ سڑک پر ڈامر ڈالنے کا عمل مکمل ہو چکا تھا جب بارش شروع ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر کام روک دیا گیا۔ان کے بقول، کسی شہری نے اس دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی کہ بارش کے دوران کارپیٹنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔ڈی جی ٹیکنیکل نے مزید کہا کہ بارش کے مکمل اختتام تک مذکورہ مقام پر کارپیٹنگ کا کام معطل کر دیا گیا ہے، اور آئندہ بھی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کام کا آغاز کیا جائے گا۔بلدیہ عظمی کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود معلومات کی تصدیق کیے بغیر منفی تاثر نہ پھیلائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی