وزیراعظم شہبازشریف نے کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کی ترقیوں کیلئے اعلی اختیاراتی بورڈ کا اجلاس آج (ہفتہ کو ) طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 5 اور پاکستان کسٹمز سروس کے 2 افسروں کو گریڈ 22میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا،عدالتی حکم امتناعی کے باعث ایف بی آر افسران کو پچھلے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں ترقی نہیں دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی