لاہور میں نشتر کالونی کے نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا جس کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتولہ چومبا کیرن کو اسپتا ل میں چھوڑنے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو کے نام سے ہوئی ہے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتا چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹان گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں اسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی