خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پاکستان آئل فیلڈز لمٹیڈ(پی او ایل) نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا کہ ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔پی او ایل کے مطابق ٹل بلاک میں کنویں سے یومیہ 22 ملین میٹراسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ کنویں سے 2112 بیرل تیل کی بڑی مقدار بھی یومیہ حاصل ہوگی۔خط کے مطابق کنویں کی کھدائی دسمبر2024میں شروع ہوئی،تیل وگیس3887میٹر گہرائی پر دریافت ہوئے، کنویں کی پیداوار پروڈکشن لائن سے 2ماہ میں منسلک ہوجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی