نیوزی لینڈ کے آل رائو نڈر جمی نیشم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 میچ میں ویرات کوہلی اور بابراعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔ہرارے میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں جمی نیشم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، یہ ساتویں بار تھا کہ کیوی بیٹر ٹی 20 کرکٹ میں صفر پر آئوٹ ہوئے ۔جمی نیشم 43 بیٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو ٹی 20 انٹرنیشنل میں سات مرتبہ صفر پر آئوٹ ہو چکے ہیں، اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی، پاکستان کے بابراعظم ، محمد حفیظ، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ا ور انگلینڈ کے جیسن رائے بھی شامل ہیں۔ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے کا ریکارڈ روانڈا کے زاپی بیمی نیمانا اور کیون ایراکوزے، بنگلادیش کے سومیا سرکار، سری لنکا کے داسون شانکا اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کے پاس ہے، یہ سب ٹی 20 میں 13 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی