i شوبز

عاصم اظہر کا کانسرٹ میں میرب کے نعرے لگنے پر حیران کن ردِعملتازترین

June 16, 2025

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے کانسرٹ کے دوران فینز کی جانب سے سابقہ منگیتر میرب علی کا نام پکارے جانے پر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے رد عمل دے دیا۔عاصم اظہر کو ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد بھی شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے کانسرٹس میں بھی فینز ہانیہ عامر کا نام ضرور لیتے تھے۔اب میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کہ میں کانسرٹ میں پھر سے ایسے ہی منچلے پہنچے لیکن اس دفعہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ میرب علی کا نام پکارا گیا۔سوشل میڈیا پر اس لمحے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں کراڈ یک زبان ہو کر میرب کا نام لیتا نظر آیا۔یہ سن کر بھی عاصم اظہر نے غصے کا اظہار کرنے کے بجائے کراڈ کو پرسکون کرواتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کریں آپ سب کی بھی فیملیز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی