سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیاسیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔رجب بٹ کی جانب سے معروف قانونی ماہر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے پولیس کو رجٹ بٹ کو گرفتار کرنے سے 21 جون تک روک دیا، عدالت نے رجب بٹ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، رجب بٹ کے خلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی