اداکارہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کروانے کی بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیس فیصد قدرتی ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔علیزے نے کہا خدارا میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا کیا تھا تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی