معروف اداکار، فلم ساز اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں طویل عرصے سے عمر اور ہیرو کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ جب بھی کاسٹنگ کی بات آتی ہے، لوگ آپ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے ہیں؟ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ ہمیشہ اہم کردار خود کیلئے محفوظ رکھتے ہیں؟جواب میں ہمایوں سعید نے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ نہیں، یہ بات درست نہیں، میں نے اپنی فلموں میں فہد مصطفی، حمزہ علی عباسی اور کئی دیگر فنکاروں کو کاسٹ کیا ہے، اصل وجہ یہ ہے کہ میں کافی سالوں سے ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہوں، اور آج بھی کر رہا ہوں، اس لیے شاید لوگ مجھے ہدف بناتے ہیں لیکن مجھے اس پر اعتراض نہیں، تنقید ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی