اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے اداکار فہد مصطفی کے یوٹیوبرز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں اہم مشورہ دیا ہے۔عفت عمر نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی اور رجب بٹ کا کوئی مقابلہ اور موازنہ نہیں، کسی کو کسی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، ہر کوئی اپنے حساب سے کام کرتا ہے۔انہوں نے فہد مصطفی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے سپر اسٹار ہیں، آپ نے بہت محنت کرکے نام کمایا، آپ چھوٹی باتیں نہ کریں، آپ کا رجب بٹ سے کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فہد مصطفی ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں، انہیں کسی پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی