i شوبز

عشق مرشد کے گانے پر تنازع، احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کے دعوے کی سچائی بیان کر دیتازترین

October 17, 2025

گلوکار احمد جہانزیب نے ڈراما سیریل عشق مرشد کے مقبول گانے تیرا میرا ہے پیار امر سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے جویریہ سعود کے دعوے کی سچائی بیان کر دی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلوکاری آسان کام نہیں بلکہ اس کے لیے برسوں کی محنت اور ریاضت درکار ہوتی ہے اور آواز کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ عشق مرشد کے گانے سے متعلق تنازع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ یہ گانا انہوں نے خود لکھا تھا، تاہم وہ اکثر شاعری کے دوران اپنے اردگرد موجود افراد سے مشورہ ضرور لیتے ہیں کہ کوئی لائن مناسب ہے یا نہیں، لیکن اس مشورے سے کسی دوسرے کو کریڈٹ نہیں ملتا اور گانے پر انہوں نے تنہا محنت کی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گانے پر تنازع کے حوالے سے وہ تفصیل سے کسی دن گفتگو کریں گے اور اس وقت اس حوالے سے مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے گانے سے متعلق جویریہ سعود کے دعوے کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں جویریہ سعود نے دعوی کیا تھا کہ عشق مرشد کے او ایس ٹی کی شاعری انہوں نے لکھی تھی، مگر انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی