i شوبز

خواب میں مرحوم عامر لیاقت کو امریکا میں دیکھا، یاسر حسین کی ویڈیو وائرلتازترین

October 17, 2025

معروف اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین کی جانب سے مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھنے کی اور ان سے متعلق بات کرنے مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ایک رات قبل ہی خواب میں مرحوم عامر لیاقت کو دیکھا اور انہیں ایسا خواب دیکھ کر اچھا لگا۔ان کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ مرحوم عامر لیاقت حسین امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور یہ کہ انہوں نے وہاں جاکر ان کے گھر میں قیام بھی کیا۔یاسر حسین کا کہنا تھا کہ خواب میں انہوں نے دیکھا کہ مرحوم عامر لیاقت کا گھر انتہائی خوبصورت اور اچھا بنا ہوا ہے جب کہ انہوں نے شلوار اور قمیض پہن رکھی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی