i شوبز

زندگی کا اصل تماشا اب شروع ہوگا، سارہ عمر کی طلاق کے بعد کی زندگی پر گفتگوتازترین

October 17, 2025

معروف اداکارہ سارہ عمیر نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا اصل تماشا تو اب شروع ہوگا، ریئلٹی شو تماشا گھر کا تماشا تو دو ہفتوں میں ختم ہوچکا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ریئلٹی شو تماشا گھر میں شرکت کے لیے اپنے 6 اور ساڑھے چار سال کے بچوں کو تنہا چھوڑ کر گئی تھیں، ان کا رہنا بھی مشکل ہو رہا تھا جب کہ انہیں بھی احساس تھا کہ بچے ان کے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اتنی بڑی ہوچکی ہیں لیکن اس باوجود وہ والدہ کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، اس لیے انہوں نے والدہ کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے۔انہوں نے والدہ اور بڑے بھائی کو اپنی سب سے بڑی سپورٹ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے ان کی مشکلات کم ہوتی ہیں۔ سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ تماشا گھر کا تماشا تو دو ہفتوں میں ختم ہوگیا لیکن ان کی زندگی کا اصل تماشا تو اب شروع ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ بطور تنہا والدہ بچوں کی پرورش کرنا، گھر کو سنبھالنا، کام کرنا اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے تماشے اب شروع ہوں گے۔خیال رہے کہ ریئلٹی شو تماشا گھر سے نکلنے کے بعد ہی گزشتہ ماہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا تھا کہ چند ماہ قبل ہی ان کی طلاق ہوئی تھی اور طلاق ہونے کے بعد ہی وہ ریئلٹی شو میں گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی