i شوبز

رمشا خان اپنے انگریزی لہجے کے باعث ٹرولنگ کی زد میں آگئیںتازترین

October 17, 2025

معروف اداکارہ رمشا خان کو انگریزی میں گفتگو کرنے پر لب و لہجے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔حال ہی میں انہوں نے امریکا میں ہونے والے ایوارڈز شو میں شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے سب کے دل بھی جیت لیے تاہم ایورڈز شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا لہجہ تبدیل کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی۔صارفین نے رمشا خان کا مصنوعی لہجہ فورا نوٹ کرلیا اور انہیں مصنوعی طریقے سے گفتگو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بول وہ رہی ہے اور جبڑے میں درد مجھے ہو رہا ہے۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے لہجے کیوں بدلتے ہیں؟ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ یہ لہجہ بہت ہی کڑوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی