معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے جینی جینی ٹرینڈ میں شاندار انٹری ڈال دی۔اد اداکار حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے معروف جینی جینی ٹرینڈ میں حصہ لیا۔ویڈیو کے کیپشن میں میکرز نے ایک دلچسپ سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہم نے گانے میں اسٹیپس کو ٹرینڈ سے ہٹ کر ریمکس کیا ہے، ہمیں بتائیں کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم نے اپنا ٹچ کہاں شامل کیا ہے؟۔عثمان خالد بٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کوریوگرافر کے ہمراہ زبردست ڈانس مووز کرتے نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں تعریفی کلمات ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں جینی جینی کرکے نیا رقص کا ٹرینڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں مشہور فنکاروں اور کانٹنٹ کری ایٹر نے گانے کی کوریوگرافی کو ریکریٹ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی