i شوبز

عتیقہ اوڈھو کو شادی کی پہلی رات سے متعلق تبصرے پر تنقید کا سامناتازترین

June 13, 2025

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شادی کی پہلی رات سے متعلق تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرا کے دوران کہا تھا کہ زبردستی کی شادیاں ان کے نزدیک قابلِ اعتراض ہیں، کیونکہ جب شادی پہلے سے طے شدہ ہو اور جوڑا ایک دوسرے کو جانتا نہ ہو تو اس کا منفی اثر ان کی ذاتی اور جذباتی صحت پر پڑتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک قدامت پسند معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں لڑکے اور لڑکیاں شادی سے پہلے ایک دوسرے کو نہیں جانتے، پھر جب سہاگ رات آتی ہے، تو انہیں ایک اجنبی کے ساتھ قربت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کسی کے لیے بھی تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر شادی شدہ جوڑوں سے سہاگ رات کے تجربات کے بارے میں سوال کرتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق میں ان سے پوچھتی ہوں کہ جب آپ ایک دوسرے کو جانتے ہی نہیں تھے، تو آپ نے اس رات کو کیسا محسوس کیا؟عتیقہ اوڈھو کے اِن تبصروں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی