معروف اداکار منیب بٹ نے عید الاضحی پرقربانی کیلئے ایک اونٹ خریدا جو رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔شوبز ستارے بھی قربانی کی تیاریاں کر رہے ہیں ایسے میں منیب بٹ نے بھی قربانی کیلئے خوبصورت اونٹ منڈی سے خریدا، مگر قربانی سے قبل ہی ان کا اونٹ بھاگ نکلا۔گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی سے نکلتا دکھائی دیا جبکہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر آئے۔اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کر کے لکھا کہ آپ کا اونٹ تو وائرل ہو گیا۔بعدازاں منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے، جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر فرار ہوگیا۔اداکار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی