i شوبز

ایک دن، ایک سانس اور ایک دھڑکن، میرے لیے یہی طاقت ہے' انجلین ملکتازترین

May 30, 2025

کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی معروف اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے 6 کیموتھراپیز مکمل ہونے پر نئی ویڈیو شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسپتال میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں انہیں جسمانی طور پر انتہائی کمزور مگر مضبوط ارادوں کے ساتھ اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ کیموتھراپی سے گزرنا مذاق نہیں، یہ علاج بہت تکلیف دہ ہے لیکن میں بیماری کو شکست دینے کیلئے پرعزم اور زندگی کی طرف واپس لوٹنے کیلئے پرامید ہوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہی طاقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی