i شوبز

اقرا عزیزنے بچے کو سرعام پیٹنے والے والد کو آڑے ہاتھوں لے لیاتازترین

May 16, 2025

معروف اداکارہ اقرا عزیز نے حالیہ دنوں میں لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، جس میں ایک باپ نے اپنے کم سن بیٹے کو سرعام تھپڑ مارا۔یہ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا جب دو کانٹینٹ کریئیٹرز وہاں ویڈیو بنا رہے تھے اور عقب میں یہ واقعہ پیش آیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور عوام کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اداکارہ اقرا عزیز، جو خود بھی ایک ننھے بیٹے کبیر حسین کی ماں ہیں، نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایک بامعنی پیغام دیا۔انہوں نے لکھا،ایک دیسی ماں ہونے کے ناطے میں سمجھ سکتی ہوں کہ بعض اوقات بچے کے شور یا شرارت پر ہمیں غصہ آتا ہے، کیونکہ ہم نے خود بھی یہی سب اپنے بچپن میں جھیلا ہے، لیکن ہمیں اس تشدد کے سلسلے کو توڑنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا، کوئی بھی حرکت، چاہے وہ کتنی ہی ناپسندیدہ کیوں نہ ہو، بچے کو جسمانی سزا دینے کا جواز نہیں بن سکتی۔ یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ اس دنیا میں نیا ہے، کم عمر ہے اور دنیا کو ایک مختلف انداز میں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی