i شوبز

ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچےتازترین

July 02, 2025

اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی بشری میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وہ اپنی منگنی کی تقریب میں موجود ہیں، جسے دیکھ کر بعض صارفین نے لکھا کہ انہیں ایسا لگا جیسے ہانیہ عامر کی منگنی ہوئی ہو۔ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے انسٹاگرام پر 50 ہزار کے قریب فالوورز ہیں اور وہ ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں۔بشری میمن سے قبل ہانیہ عامر کی ہم شکل ترک اور سوئیڈن کی ماڈلز اور بھارتی لڑکے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی