i شوبز

بھارتی موسیقار کی پیروڈی نے عینی خالد کے ماہیا کو دوبارہ وائرل کردیاتازترین

June 19, 2025

بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے نے عینی خالد کے مقبول گانے ماہیا کو مزاحیہ پیروڈی میں شامل کرکے اسے سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل کردیا۔یش راج مکھاٹے اس سے قبل پاوری گرل، رسوڑے میں کیا تھا اور تواڈا کتا ٹومی جیسی وائرل ویڈیوز کی پیروڈیز بھی بناچکے ہیں۔اس بار انہوں نے عینی خالد کے گانے ماہیا اور ایک انٹرویو کلپ کو جوڑتے ہوئے ایک مزاحیہ پیروڈی تیار کی، جس میں گانے کو نیا رنگ دیا گیا ہے۔یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔عینی خالد نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی