اداکار ببرک شاہنے پہلی بار اداکارہ وینا ملک سے اپنے تعلقات، شادی کے منصوبے اور ایک قیمتی جائیداد کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور وینا ملک کے درمیان ماضی میں نہ صرف قریبی تعلق تھا بلکہ دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا،ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھے۔ وینا اور میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔اداکار کا کہنا تھا،ہماری شادی اس لیے نہ ہو سکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھیں، اور میں نے بھی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور وینا ملک واقعی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے، اسی لیے دونوں نے مل کر ایک گھر خریدنے اور اسے بنانے کا فیصلہ کیا، جسے وہ محمد علی اور زیبا کے مشہور علی زیب ہائوس کی طرز پر بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر آج بھی قانونی طور پر وینا ملک کے نام پر ہے، مگر وہ خود اس میں رہائش پذیر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی