i شوبز

بچے سنبھالنے کیلئے گھریلو ملازمہ کا پاسپورٹ بنوا رہا ہوں، منیب بٹتازترین

October 16, 2025

اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے سفر کے دوران اکثر بچے اور چڑچڑے ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اہلیہ ایمن خان سفر کو مکمل طور پر انجوائے نہیں کر پاتیں، اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بیرونِ ملک سفر کے لیے گھریلو ملازمہ کا پاسپورٹ بنوایا جائے تاکہ وہ بچوں کو سنبھال سکے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ اگر بچے غلطی کریں تو وہ انہیں ڈانٹ بھی دیتے ہیں۔ ایک سوال پر منیب بٹ نے بتایا کہ کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کبھی کبھار مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ ان کا موڈ کسی بھی وقت بدل جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایمن کو سفر کے دوران مکمل طور پر انجوائے کرنے کا موقع نہیں ملتا۔منیب بٹ نے بتایا کہ اسی لیے وہ بچوں کی ملازمہ کا پاسپورٹ بھی بنوا رہے ہیں تاکہ آئندہ سفر میں اسے بھی ساتھ لے جائیں۔منیب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر گھریلو ملازمہ ساتھ ہوگی تو ایمن بھی اطمینان سے انجوائے کرسکے گی، کیونکہ وہ جتنی بھی مدد کرلیں، بچوں کو بٹھا کر کھانا نہیں کھلا سکتے اور اب چونکہ فیملی بڑی ہوگئی ہے، اس لیے ملازمہ کو ساتھ لے جانا ضروری ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی