اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔منال خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر سے گفتگو کی اور ان کی دلچسپ انداز میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنی گھڑی دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ گھڑی پانچ سال قبل دبئی سے لی تھی اور اس وقت اس کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی، اب زیادہ مہنگی ہوگئی ہوگی۔اسی طرح انہوں نے لاکٹ اور جھمکے دکھاتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ ڈائمنڈ اور سونا ہی پہنتی ہیں، اگرچہ انہیں ہیرے کا لاکٹ تحفے میں ملا لیکن وہ بہت ہی مہنگا ہے۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے 20 کروڑ روپے کی گاڑی خریدی تھی، جس کی چابیاں ان کے پرس میں موجود ہیں۔منال خان کی وائرل ٹرینڈ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی باتوں کو تفریحی بھی قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی