i شوبز

بریک اپ کے اعلان کے بعد میرب کی پہلی پوسٹ سامنے آگئیتازترین

June 13, 2025

گلوکار عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی کی پہلی پوسٹ منظر عام پر آگئی۔عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں ایک خاندانی تقریب میں منگنی کی تھی۔منگنی ختم کرنے کا اعلان عاصم اظہر نے ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا۔اگرچہ گلوکار نے اس طویل نوٹ کے ساتھ میرب سے اپنے رشتے کے خاتمے کا اعلان کیا تاہم میرب علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔تاہم بالآخر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کر ہی دی۔البتہ یہ پوسٹ ان کے رشتے کے حوالے سے نہیں بلکہ ان کی مرحومہ نانی کے بارے میں تھی جو کچھ روز قبل ہی انہیں داغِ مفارقت دیتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔میرب نے اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کر کے لکھا کہ ان کی نانو 18 روز پہلے انتقال کر گئی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے ان کی مغفرت کی بھی دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی