معروف اداکارہ بشری انصاری اور اداکار اسلم شیخ نے عائشہ خان کی وفات پر افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اصل حقیقت بیان کردی۔ حال ہی میں لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری اور سینئر فنکار اسلم شیخ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عائشہ خان کی زندگی کی اصل حقیقت بیان کی۔ بشری انصاری نے انسٹاگرام ویڈیو میں کہا، عائشہ خان کی وفات بہت دلخراش خبر تھی، لیکن جو اس کے بعد سوشل میڈیا پر کہا گیا، اس نے مجھے اور زیادہ افسردہ کر دیا، وہ ایک تعلیم یافتہ، خود مختار اور پڑھنے لکھنے کی شوقین خاتون تھیں۔بشری نے مزید کہا، وہ خود بتاتی تھیں کہ ان کے بچے بیرونِ ملک آباد ہیں، ان کا خیال رکھتے ہیں، پیسے دیتے ہیں، ساتھ رکھنا چاہتے ہیں مگر عائشہ خان اپنی آزادی اور روٹین کو پسند کرتی تھیں، وہ گلشن اقبال میں رہتی تھیں اور اپنی زندگی سے مطمئن تھیں۔اداکار اسلم شیخ نے کہا وہ ایک خودمختار اور باوقار خاتون تھیں، خود گاڑی چلاتی تھیں، اپنے کام خود انجام دیتی تھیں اور کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا، ان کے بچے ان کا مکمل خیال رکھتے تھے، باقاعدگی سے پیسے بھیجتے تھے، بیٹی انہیں دبئی بلانا چاہتی تھی، بیٹے نے بھی رابطہ رکھا لیکن عائشہ آپا نے اپنی مرضی سے تنہا پاکستان میں رہنا پسند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا گیا کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی