اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد سینئر راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنادیا گیا'تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی اسی دوران سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی کہ وہ بھی خوفزدہ ہو گئے، حادثے میں کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ تاہم، اسی دوران قریبی افراد موقع پر پہنچ گئے اور بغیر تحقیق کئے تشدد شروع کر دیا۔انہوں نے مشتعل افراد نے نہ صرف میری گاڑی کو نقصان پہنچایا بلکہ شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء چھیننے کی کوشش بھی کی۔اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک نیک دل شخص نے ان کی مدد کی اور ہجوم سے بچا کر انہیں محفوظ مقام تک لے گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے سے شدید صدمے میں ہیں۔راشد محمود کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اعلی حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی