i شوبز

حدود میں رہتے ہوئے فیملی وی لاگنگ میں کوئی برائی نہیں' حمزہ علی عباسیتازترین

May 19, 2025

معروف اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ حدود میں رہتے ہوئے فیملی وی لاگنگ کی جائے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران حمزہ عباسی نے نے موسیقی سے متعلق اپنے علم اور اسلام میں اس کی اجازت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مکمل طور پر موسیقی اور اس سے جڑے آلات حرام نہیں ہیں، چند آلات کے علاوہ اسلام میں موسیقی حلال ہے۔فیملی وی لاگنگ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر ایک حدود اور دائرہ اسلام میں رہتے ہوئے فیملی وی لاگنگ کی جائے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔حمزہ علی عباسی کا نوجوان نسل میں بڑھتے ڈپریشن سے متعلق کہنا تھا کہ ذہنی دبا یا پیچیدگیوں کی صورت میں ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرنا چاہیے، اس میں جھجک یا شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے، ڈپریشن صرف روحانی کیفیت ہی نہیں میڈیکل کنڈیشن بھی ہو سکتی ہے، ہارمونز کے غیر متوازن ہونے کے سبب بھی ڈپریشن ہوتا ہے، اس کے لیے ڈاکٹر سے علاج کروانا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی