معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا اور ان کی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے حج پر جانے کیلئے پورے جہاز کی بکنگ کرانے والی بات کی وضاحت دے دی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن کے دعوئوں پر وضاحت پیش کردی۔علشبہ انجم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صرف واضح کرنے کے لیے کہ جہاز میں صرف 37 مسافر سوار تھے، جس کی وجہ سے جہاز تقریباً خالی محسوس ہو رہا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے پوری فلائٹ بک نہیں کروائی تھی اور نہ ہی کبھی کسی نے یہ دعوی کیا ہے۔ اس طرح خالی جہاز کا تجربہ کرنا نایاب ہے اور ہمیں یہ حیران کن معلوم ہوا تھا۔ اس لیے ویڈیو بنائی تھی۔ بعد ازاں جنت مرزا نے بھی انسٹاگرام پر کہا کہ وہ آخری مرتبہ خالی فلائٹ COVID-19 کے دنوں میں دیکھ چکی تھیں اور یہ فلائٹ شاید اسی طرح کا اتفاقی موقع تھا۔خیال رہے جنت مرزا رواں سال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی