اداکارہ و ماڈل حرا احمد کو ایک فوٹو شوٹ کے دوران اچانک منگنی کا سرپرائز مل گیا۔حرا احمد کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی جاسکتی جس میں ان کو ملنے والے ایک بڑے سرپرائز کی جھلکیاں ہیں۔ ویڈیو میں حرا احمد کسی برائیڈل فوٹو شوٹ کے لیے دلہن کے لباس میں ملبوس آٹ ڈور شوٹ کروانے پہنچی ہوئی ہیں اتنے میں ان کے موجودہ منگیتر ان کے پیچھے آکے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کو آواز دے کر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور ان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی آگے بڑھا دی۔حرا احمد جو ان سب سے انجان تھی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی اور فورا جواب میں کہا قبول ہے جس کے بعد ان کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنا دی۔پوسٹ کے کیپشن میں حرا احمد نے لکھا کہ صبح اٹھی اور اپنا سر نیم تبدیل کرنے کا موقع مل گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی