معروف اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے جنون سے متعلق انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں حرا مانی کو بکھرے ہوئے بالوں میں ڈرم بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ حرا مانی نے لکھا، میرا نیا جنون۔حرا مانی کی نئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ آج کل اپنے گانے کے شوق کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔یاد رہے کہ حرا مانی کو گلوکاری سے بھی بہت لگائو ہے اور وہ متعدد گانے بھی گا چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی