i شوبز

یہ بدصورتی اور نحوست کی علامت ہے، مشی خان کا لابوبو گڑیا پر سخت ردعملتازترین

July 02, 2025

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی لابوبو گڑیا پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بدصورتی اور نحوست کی علامت قرار دیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مشی خان نے پاکستان میں لابوبو کے بڑھتے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر متعدد افراد کو اس ٹرینڈ کو فالو کرتے دیکھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لابوبو کو لوگ فخر سے اپنے بیگز پر لگاتے ہیں، حالانکہ دراصل یہ ایک نحوست ہے، معلوم نہیں لوگوں کو اتنی بدصورت گڑیا کس طرح پسند آ رہی ہے۔مشی خان نے کہا کہ کبھی اس گڑیا کو غور سے دیکھیں، اس کے نوکیلے، خوفناک دانت ہیں اور ان کے خیال میں اس طرح کی چیزیں شیطانی اثرات کو اپنی جانب مائل کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھیڑ چال کا حصہ نہ بنیں اور ایسی چیزیں خریدنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ زندگی میں بدقسمتی لا سکتی ہیں۔مشی خان نے کہا کہ یہ ایک گمراہ کن چال ہے، اس لیے ایسے ٹرینڈز سے خود کو دور رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ یہ ٹرینڈ اب پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مشہور شوبز شخصیات ہانیہ عامر، مایا علی اور جگن کاظم کو لابوبو گڑیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی