معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنی فیملی پلاننگ کی منفرد خواہش کا اظہار کرکے سب حیران کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات ہو۔یاسر حسین نے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، 11 بہن بھائیوں میں سے ایک۔ اور بچپن کی خوشگوار یادیں آج بھی ان کے دل کے قریب ہیں۔ ایک چھوٹے سے گھر میں، محدود وسائل کے باوجود جس خوشی، محبت اور تربیت کے ساتھ وہ پلے بڑھے، وہی تجربہ وہ اپنے بچوں کو بھی دینا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی