i شوبز

یمنی زیدی 10ملین فالوورز ہونے پر خوش' مداحوں کو پھول قرار دیدیاتازترین

May 29, 2025

معروف اداکارہ یمنی زیدی انسٹا گرام پر 10ملین فالوورز ہونے پر خوش' مداحوں کو پھول قرار دیدیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں سے تشکر کا اظہار کیا۔انہوں اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کیلئے خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو پھولوں سے تشبیہ دے دی۔انہوں نے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میرا گلشن محبت، احترام اور خوشیوں سے بھرا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب کا بہت شکریہ 10 ملین (ایک کروڑ)خوبصورت پھول میرے انسٹاگرام کے گلشن میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی