معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر' ڈیجیٹل کریئیٹر و اداکارہ جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب پہنچ گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔وہ اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ بزنس کلاس فلائٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئیں۔جنت مرزا کی حج روانگی پر شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر مداحوں نے خوشی اور محبت کا اظہار کیا تاہم سوشل میڈیا پر کچھ افراد کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا اللہ آپ کو ہدایت دے اور حج کے بعد میڈیا کی چمک دمک سے دور رکھے، ایک اور نے لکھا حج پر بھی میک اپ کا سہارا لینا ضروری تھا؟ کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ سپانسرڈ حج ہے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی