پاکستانی ٹک ٹاکر و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ثنا یوسف کو دارالحکومت اسلام آباد میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ثنا یوسف جو اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھیںکو اسلام آباد کے جی 13سیکٹر میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی ۔ ثنا یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ثنا یوسف کے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ثنا یوسف کے قاتل کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاکا ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جس کا سراغ لگاتے ہوئے پولیس بھی اس کے پیچھے پہنچ گئی اور اسکو حراست میں لے لیا۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم کے تمام اکانٹس کاکا کے نام سے ہیں لیکن ممکنہ طور پر اس کا اصل نام عمر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی