i شوبز

خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمتتازترین

May 22, 2025

بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر حملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، کیسے کوئی اتنا بے حس ہو سکتا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنائے؟ ہر دن کی خبر پہلے سے زیادہ دلخراش ہوتی ہے، یہ معمول نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اسے معمول بننے دینا چاہیے۔اداکار شہروز سبزواری نے لکھا بزدل دشمن نے معصوم اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔اداکارہ ماورا حسین نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی خبر پہلی سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے، بچوں پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، دنیا کو کیا ہو گیا ہے؟ انسانیت کہاں چلی گئی؟دیگر فنکاروں سمیع خان، کرن حق، عاصم محمود، فضا خاور اور ایمن خان نے بھی اس وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس دلخراش واقعے پر سوگوار ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بزدلانہ حملوں کا سدباب ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی