معروف مصنف خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے گریز کریں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لکھنے کی صلاحیت اللہ تعالی انسان کو دیتا ہے اور یہ صلاحیت کسی کو سکھائی نہیں جاسکتی، یہی وجہ ہے کہ ان کا کوئی باقاعدہ شاگرد نہیں ہے، البتہ وہ لوگوں کی رہنمائی ضرور کرتے ہیں، مگر لکھنا سکھانا ممکن نہیں۔فلموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجابی فلمیں بننا بند ہوگئیں، پاکستان میں پنجابی فلم کے بغیر اردو فلم نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے عزت ملنی بند ہوگئی، میں اس انڈسٹری کا حصہ نہیں رہوں گا، کیونکہ لکھنے والا ایک باصلاحیت انسان ہوتا ہے اور اس کی عزت کرنا لازم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عندیہ دیا کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ بہت کام کرلیا ہے، لہذا مستقبل میں ایسی صورتِ حال برقرار نہیں رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی