i شوبز

خود کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی' فلمسٹار شاہد کا انکشافتازترین

June 11, 2025

ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ ایک انٹرویو میں اداکار شاہد نے بتایا کہ صرف 9 سال کا تھا جب والدہ چل ۔ شاہد نے انکشاف کیا کہ ماں کی جدائی کا زخم مجھ میں رستا گیا۔ میں 14 سال کا ہوگیا تھا اور میں نے محسوس کیا کہ ماں کے انتقال کے بعد مجھے زندہ نہیں رہنا چاہیے۔اداکار شاہد نے بتایا کہ میں نے اپنی جان لینے کی کوشش بھی کی لیکن خوش قسمتی سے بچ گیا۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ زندگی میں اتنی کامیابیاں اور شہرت دے گا۔ کاش ماں زندہ ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی