i شوبز

کیریئر کے چکر میں لڑکیوں کو شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، اریبہ حبیبتازترین

May 22, 2025

معروف اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کے چکر میں شادی کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، انہیں جب بھی لڑکا پسند آئے، وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کم اداکاری کرنے کے سوال پر اریبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماڈلنگ میں زیادہ وقت گزارا، انہوں نے جتنا کام کرنا تھا، کرلیا، اب وہ صرف اچھے کرداروں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب شادی ہوجانے کے بعد ویسے بھی وہ اسکرین پر کم نظر آنا چاہتی ہیں، تاہم وہ ہمیشہ اچھے کرداروں کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو جلد شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کے چکر میں شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور لڑکا پسند آجانے پر شادی کرلینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی