i شوبز

ماں نہیں بن سکتا، کوشش کرتا ہوں بچوں کو والدہ کی کمی نہ ہو، عارف لوہارتازترین

October 17, 2025

معروف پنجابی لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ماں کبھی نہیں بن سکتے لیکن اہلیہ کی وفات کے بعد ان کی کوشش رہتی ہے کہ ان کے بچوں کو والدہ کی کمی نہ ہو۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کے لیے ماں کا چلا جانا سب سے غمگین وقت ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے بچوں کی والدہ زندہ تھیں، تب تک وہ بارعب اور سخت والد تھے لیکن بچوں کی ماں چلے جانے کے بعد وہ یکسر بدل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ بھی کرلیں، وہ اپنے بچوں کی ماں کبھی نہیں بن سکتے لیکن اہلیہ کے انتقال کے بعد وہ تبدیل ہوگئے، اب وہ سخت مزاج والد نہیں رہے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو والدہ کی کمی نہ ہونے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی