اداکار ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے جس میں کچھ پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، اور جب وہ شادی کریں گے تو یہ ایک کھلا معاملہ ہوگا۔ اداکار نے کہا جب بھی شادی کروں گا، وہ سب کے سامنے ہوگی لیکن فی الحال اس لیے شادی نہیں کر رہا کیونکہ دل ہی نہیں کر رہا۔اس فیصلے کی کیا وجہ ہے اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ،اب لوگوں کے معیار کافی بلند ہو گئے ہیں، اور جو لوگ لمبے عرصے تک غیر شادی شدہ رہتے ہیں، ان کے لیے شادی کے بعد ایڈجسٹ ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔اداکار کے مطابق، ہم دوسروں کے تجربات سے بھی سیکھتے ہیں۔ آج کل ایسے شریکِ حیات کے ساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے جو سمجھوتا کرنے پر آمادہ نہ ہو۔اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہاصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم عملی سوچ نہیں رکھتے اور جب تک کوئی رشتہ عملی بنیادوں پر نہ ہو، وہ چل نہیں سکتا اور آپ کسی کو بدل نہیں سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی