فلم و ٹی وی کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ عید الاضحی 2025 پر ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو اور لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں ان سے ایک سوال میں جب فلم کے بجٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بجٹ اتنا بڑا نہیں، ہم نے اس فلم پر 28 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، یہ ایک پاکستانی فلم ہے، اس لیے یہ رقم بالی ووڈ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، آپ جو ہمارے ڈرامے دیکھتے ہیں، ان کا بجٹ بھی بہت محدود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ بزنس اچھا ہو سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی