سپر سٹار ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی نئی فلم لو گرو کی پروموشن کے سلسلے میں لندن کے ایک مقام پر منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ تقریب میں بدنظمی کی وجہ سے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔اس تقریب کے دوران ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ ان کے حد سے زیادہ قریب آگیا، جس سے وہ واضح طور پر غیرمحفوظ اور بے چین محسوس کر رہی تھیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اس واقعے پر سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک مضبوط عورت ہوں اور جب کسی مشکل میں ہوتی ہوں تو عام طور پر کسی کی طرف نہیں دیکھتی، میں ایسے ظاہر کرتی ہوں جیسے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن اس وقت ہمایوں وہاں موجود تھے جب میری نظریں ان سے ملیں تو بغیر کچھ کہے میں اپنا عدم اطمینان ان تک پہنچا سکی اور ہمایوں فورا میری مدد کو آ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی