i شوبز

ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ میں ہراسانی کا سامناتازترین

May 26, 2025

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو پاک سپر مارکیٹ میں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ہمراہ ایونٹ میں شریک تھیں، تاہم اس کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور وہاں موجود چند افراد نے اداکارہ کو ہراساں کیا۔ اداکارہ کو ہجوم میں موجود اوباش نوجوانوں نے اس وقت ہراساں کیا جب وہ مشکل سے دھکم پیل کے دوران اسٹور کے اندر داخل ہوئیں، ان افراد نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، جس پر ماہرہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسٹور کی چھت پر جا کر مداحوں کو ہاتھ ہلانا چاہتی تھیں، جو اس ایونٹ کا حصہ تھا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ماہرہ اور ہمایوں کو چھت سے ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا۔اس واقعے پر تاحال ماہرہ خان یا ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی